دنیا

اسرائیل پر جوابی حملہ ’تمام وسائل‘ کا استعمال کیا جائے گا، ایران

تھلوچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران اسرائیل کے حملے کا موثر جواب دینے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملے کا جواب دینے کے لیے تہران اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔اس سے قبل، ایران نے اسرائیلی حملے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے صرف محدود نقصان ہوا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ’صہیونی ریاست کی جانب سے تہران کے فوجی اہدف پر حملے کا موثر جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے بغیر کسی وضاحت کے مزید کہا کہ ہمارے رد عمل کی نوعیت اسرائیل کے حملے کی نوعیت پر منحصر ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جوابی فضائی حملوں میں ایران کی میزائل سازی کی تنصیبات سمیت مختلف علاقوں میں دیگر سسٹمز کو نشانہ بنایا ۔ایرانی فضائی دفاعی فورس نے اسرائیلی حملے میں متعدد فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے اور دو فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی ۔ایک بیان میں ایرانی دفاعی فورس نے کہا کہ ’اسرائیل نے تہران، خوزستان اور الام کے صوبوں میں متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم محدود پیمانے پر نقصان پہنچانے والے حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجیوں کی شہادت اور محدود نقصان کے بعد اپنے دفاع کا حق دار ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل ہماری طاقت کا غلط اندازہ لگارہا ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ ایرانی حکام کو اس بات کا تعین کرنا چاہیے کہ اسرائیل کے سامنے ایران کی طاقت کا مظاہرہ کس طرح کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com