پاکستان

کون کرے گا مہوش حیات سے شادی

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اور جلد شادی کرنے والی ہیں۔
حال ہی میں مہوش حیات ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
شادی سے متعلق ندا یاسر کے ایک سوال پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کیلئے بہت سے پروپوزل آتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اس پر غور و فکر کرنا بھی شروع کر دیا ہےاداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے وہ اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہیں مگر اب شادی کے بارے میں بھی دلچسپی لینا شروع کر چکی ہے تاہم اپنے گھر والوں کی جانب سے بتائے گئے رشتوں کیلئے وہ منع کردیتی ہیںشوہر کیسا ہونا چاہیئے اس سوال کہ جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں میرا لائف پارٹنر ذہین ہو اور نرم دل ہمہوش حیات نے مزید کہا کہ میں یہ جاننا چاہوں گی کہ اس شخص کا اپنے خاندان کے ساتھ کیسا رویہ ہے اور وہ کیا کام کرتا ہے، اداکارہ نے کہا کہ شادی دو افراد کا نہیں 2 خاندانوں کے جڑنے کا نام ہے مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، تو مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مستحکم ہو

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com