گیانا کے صدر کا ہر بالغ شہری کو 1 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان
گیانا (آئی پی ایس )گیانا کے صدر نے ملک کے ہر بالغ شہری کو 100,000 ڈالرز نقد گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔صدر عرفان علی نے پہلے ہر گھر کے لیے 200,000 ڈالرز نقد گرانٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ممکنہ تنازعات اور انتظامی چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے اس خیال کو ختم کر دیا گیا۔ تاہم اب ہر بالغ کو 100،000 ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان نوجوانوں کے بہت سے خدشات کو بھی دور کرتا ہے جن کی ابھی تک کوئی فیملی نہیں ہے اور وہ سوچتے کہ انہیں گھر بسانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ گھریلو ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا اقدام اب ان نوجوان پیشہ ور افراد کو بھی مدنظر رکھے گا اور ان کے نفع کو بڑھا دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری حکومت اب گیانا کے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر شہری کو یکم جنوری 2024 تک 100,000 ڈالرز کی نقد گرانٹ فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ یہ گرانٹس گیانا کے عوام کے ملک میں تیل کی نئی دولت سے مستفید ہونے کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔