بھکر کی خبریں

بھکر میں خاتون سے اجتماعی زیادتی

بھکر کے علاقے نذیر ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال میں چھیڑ چھاڑ کی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔خاتون نے بتایا کہ موبائل فون واپس دینے کے لیے پہلے خانسر چوک بلایا اور پھر نذیر ٹاؤن لے گیا، جہاں پر گھر میں لے جا کر ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، خاتون کو طبی معائنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com