پی ٹی وی پاک آسٹریلیا میچ کیوں نہ دکھا سکا؟
پی ٹی وی انتظامیہ کی نااہلی، پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھنے سے شائقین محروم، کیا یہ ایم ڈی پی ٹی وی ، انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت نہیں ؟،پاکستانیوں سے اربوں روپے فیس کی صورت میں لینے کے باجود پی ٹی وی مالی بحران کا شکار کیوں ؟، دو سے تین سال میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی وی سپورٹس تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق بروقت رقم کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے پی ٹی وی سپورٹس پر پاک آسٹریلیا میچز آن ائیر نہیں ہوئے ،ڈائریکٹر سپورٹس اسامہ اظہر نے بروقت حالات سے آگاہ نہیں کیا ، ڈائریکٹر سپورٹس پی ٹی وی اسامہ اظہر نے میچ کے رائٹس بارے رقم کی ادائیگی کو بھی پوشیدہ رکھا ،ڈائریکٹر سپورٹس اسامہ اظہر کو عہدے سے ہٹانے کی باز گشت تاہم کوئی نوٹیفکیشن منظر عام پر نہیں آ سکا، اس سے قبل بھی پی ٹی وی سپورٹس میچز کے رائٹس کے بولی کو جیت نہیں سکا تھا ،کیا پی ٹی وی سپورٹس کو کمزور کرنے کی وجہ پرائیوٹ سپورٹس چینلز کو فائدہ پہنچانا ہے، نئی بحث چھیڑ گئی ،سابق ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف اس ضمن انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے، پاک آسٹریلیا میچ نشر کیوں نہیں ہوا ، اسامہ اظہر موقف دینے سے قاصر ہیں