وی پی ایننز کی بندش بارے بڑا انکشاف
وی پی اینز(VPNs)کی بندش یا بلاکنگ کا معاملہ ،ہوشر با انکشافات سامنے آگئے ۔
ذرائع کےمطابق غیر رجسٹرڈ VPNsکی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے،پی ٹی اے کی جانب سے بے تحاشا غیر قانونی یو آر ایلز(URLs) اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے،ان URLsاور ویب سائٹس کی فرانزک چھان بین کے بعد ہو شربا انکشافات سامنے آئے ہیں،
ذرائع کے مطابق دہشتگرد VPNsکا استعمال کر عناصر اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں ، دہشتگردان غیر قانونی VPNsکے ذریعے پروپیگنڈہ اور جعلی معلومات کی تشہیر کر ر ہے ہیں ،اس سلسلے میں متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ،
گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے ،دہشت گرد اپنی شناخت چھپا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں، غیر مصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جسکا فوری تدارک ضروری ہے