پاکستان
جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی
اوکاڑہ میں جعلی پیر نے خنجر دکھا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اوکاڑہ کے قصبہ 53 ٹو ایل میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھیملزم نے خاتون کو خنجر دکھا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے