آپ کا انکار، ہم ہار مانتے ہیں، نین تارا کا دھنوش کے نام طنزیہ خط
بھارتی خوبرو اداکارہ نین تارا نے ساتھی اداکار دھنوش کے نام کھلا خط شیئر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نین تارا نے اپنی دستاویزی فلم میں دھنوش کی فلم کی فوٹیج کے استعمال کے بعد آنے والے 10 کروڑ ہرجانے کے نوٹس پر جواب دے دیا۔
42 سالہ اداکار کی طرف ان کی فلم کے 3 سکینڈ کے کلپ کو استعمال کرنے پر 39 سالہ اداکارہ کو قانونی نوٹس بھیجوایا گیا ہے۔
نین تارا کی ایک دستاویزی فلم ’نین تارا، بیونڈ دی فیری ٹیل‘ 18 نومبر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے، لیکن اس سے پہلے ہی انہیں دھنوش کی طرف سے 10 کروڑ کے کاپی رائٹ کے دعوے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
دھنوش نے دعویٰ کیا کہ اس دستاویزی فلم میں اُن کی فلم راؤڈی دھان کا 3 سکینڈ کا کلپ ہے، جو ’نین تارا، بیونڈ دی فیری ٹیل‘ کے ٹریلر میں بھی نظر آ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نین تارا جو بظاہر قانونی کارروائی سے پریشان نظر آرہی تھیں، نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دھنوش کے نام ایک کھلا خط شیئر کرکے جواب دے دیا