پاکستان

دن میں ساڑھے 10 گھنٹوں سے زیادہ بیٹھنا دل کیلئے نقصاندہ اور خطرناک ہوتا ہے، ماہرین

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں بہت زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا دل کیلئے نقصاندہ ہوتا ہے، چاہے آپکتنی ہی زیادہ ورزش کریں لیکن زیادہ دیر تک بیٹھنا خطرناک ہوتا ہے۔میساچوسسٹس جنرل اسپتال کے محققین نے فٹنس ٹریکرز کے اعداد و شمار کے تجزیہ کے دوران دیکھا کہ فٹنس ٹریکرزنے سات دن کے دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90 ہزار افراد کے چلنے پھرنے اور حرکت کرنے کے ریکارڈ کومحفوظ کیا۔محققین کے مطابق دن کے اوقات میں ساڑھے دس گھنٹوں سے زیادہ وقت تک بیٹھنے یا تکیہ رکھ کر نیم دراز ہونے سےہارٹ فیل ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
اس تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے افراد چاہے منظور شدہ 150 منٹ کی ورزش بھی پوری کرلیں توبھیمذکورہ بالا طویل وقت تک بیٹھنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔اس تحقیق کے شریک سینئیر مصنف شان خورشید کا کہنا تھا کہ ہمارے نتائج امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کیلئےزیادہ دیر تک بیٹھنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی تجویز دیتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com