راستوں کی بندش، راولپنڈی اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاکس ختم ہونے کا خدشہ
جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث متعدد پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاکس ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر راستے آج بھی بند رہے تو پیٹرول پمپس ڈرائی ہو جائیں گے، پیٹرول پمپس ڈرائی ہونے کے باعث عوام پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ناممکن ہو جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے قافلے کے آہستہ آہستہ دارالحکومت کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے باعث کئی اہم سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور شہر کے اسکولوں میں پیر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔