بھارت کا پاکستان آنے سے انکار
بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی اور بھارت اپنے میچز دبئی میں کرانے کا خواہاں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حال ہی میں ایک پیغام بھیجا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارتی ٹیم کے ممکنہ طور پر پاکستان آنے پر بات ہوئی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہو گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ میرے پاس بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی پرچہ نہیں آیا، بھارتی بورڈ نے اب تک تحریری طور پر کچھ نہیں بتایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگ