پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: خیبرپختونخوا میں 22 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 6 اور 7 دسمبر کو تین علیحدہ کارروائیوں کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، پہلی کارروائی ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 9 خوارج ہلاک ہوئے اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جس میں 10 خوارج ہلاک ہو گئے۔ تیسری کارروائی ضلع تھل میں ہوئی، جہاں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بھرپور جواب دیا اور 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ اس جھڑپ میں 6 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشتگردوں کو بھی ختم کیا جا سکے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com