پاکستان

آئینی بینچ: بے نظیر بھٹو کی درخواست آج 28 سال بعد سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئینی بینچ آج، بدھ کو، 1997 میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کو درست قرار دینے والے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ اس درخواست کی سماعت 28 سال بعد کی جا رہی ہے۔عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر موجود اسلام آباد رجسٹری کی کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔آج کی سماعت میں درخواست گزاروں کے وکلا، انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے وکلا کے علاوہ اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔یاد رہے کہ 29 جنوری 1997 کو سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے اس وقت کے صدر سردار فاروق خان لغاری کے ہاتھوں بے نظیر بھٹو کی برطرفی، وفاقی کابینہ کی تحلیل اور قومی اسمبلی کی تحلیل کو درست قرار دیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com