پاکستان

’مقدس گائے کا تصور ختم‘ سپریم کورٹ بار کا فیض حمیدکے خلاف کارروائی کا خیر مقدم

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف ادارہ جاتی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ادارہ جاتی خود شناسی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل اس بات کا غماز ہے کہ اب مقدس گائے کے تصور کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے افراد کا احتساب کیا جائے گا۔میاں رؤف عطا نے مزید کہا کہ ان افراد نے نہ صرف سرکاری خزانے پر اضافی بوجھ ڈالا بلکہ اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا، جس سے عوام اور اداروں کے درمیان دوری پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے۔صدر سپریم کورٹ بار نے یہ بھی کہا کہ ان افراد کے خلاف کارروائی عوام کا اعتماد بحال کرنے کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے اور سپریم کورٹ بار جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور سویلین ادارہ جاتی فریم ورک کی حمایت جاری رکھے گی۔ا

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com