پاکستان

صحافیوں پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کا الزام،مقدمات درج

تھلوچی نیوز کے مطابق، پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمات میں صحافیوں اور وی لاگرز پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے درج کیے گئے مقدمات میں صحافی ہرمیت سنگھ، احمد نورانی، عبدالقادر، حسنین رفیق، سلمان درانی، عمران کھٹانہ، مریم شفقت ملک اور رضوان احمد خان کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق، صحافی ہرمیت سنگھ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ٹوئٹر پروفائل کے ذریعے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا۔ اس بیانیے میں 24 سے 27 نومبر 2024 کے واقعات شامل ہیں۔مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرمیت سنگھ نے عوام کو پُرتشدد کارروائیوں کی طرف مائل کرنے، شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے اور ریاست کے ستونوں کے درمیان عداوت پیدا کرنے کی کوشش کی۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہرمیت سنگھ نے مخصوص سیاسی مفادات کے لیے صوبائیت اور نسلی انتشار کو ہوا دی، جو کہ بغاوت کی مذموم حرکت کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com