پاکستان

اسلام آباد کی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار کم عمر ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں

تھلوچی نیوز کے مطابق، عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کم عمر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ان میں 14 سالہ صیام، 17 سالہ شہزاد خان اور 16 سالہ سمندر خان شامل ہیں۔صیام کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ 21 اکتوبر کو علاج کے لیے افغانستان سے اسلام آباد آیا تھا، لیکن پولیس نے اسے شہزاد ٹاؤن سے اٹھا کر تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمے میں ڈال دیا۔عدالت نے پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کب تک ریکارڈ آجائے گا؟ اس کے بعد عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صیام کی ضمانت منظور کر لی۔اسی طرح 17 سالہ شہزاد خان اور 16 سالہ سمندر خان کی ضمانتیں بھی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کر کے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com