پاکستان

اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں 3 رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تھلوچی نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا کی زیر صدارت 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔پولیس نے ملزم ہاشم عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے سامنے پیش کیا۔رمنا پولیس نے ملزم کے مزید 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، جسے پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بھی عدالت میں حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے اور اس کے بیان کی بنیاد پر دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com