اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ بحریہ اہلکاروں کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم واپس لے لیا
تھلوچی (انویسٹی گیشن سیل)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی بحریہ کے پانچ اہلکاروں کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم واپس لے لیااسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی بحریہ کے پانچ اہلکاروں کو سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے اپنے حکم امتناع کو ختم کر دیا ہے۔ہائی کورٹ نے نیوی کے پانچ اہلکاروں کو کورٹ مارشل کے ذریعے دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد روک رکھا تھا۔ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اگر سزائے موت دینے کی وجوہات عدالت کے سامنے پیش نہیں کی جاتیں تو عدالت کے پاس اس فیصلے کو کالعدم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔پیر کے روز سزائے موت پانے والے پانچ اہلکاروں کی جانب سے کورٹ مارشل کی کارروائی کی دستاویزات فراہم نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی گئی۔ عدالت میں بالاخر کورٹ مارشل کی کارروائی کی تمام دستاویزات پیش کر دی گئیں۔