پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک چینل رابطوں کی بحالی، مثبت نتائج کی توقع

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان بامعنی مذاکرات کے لیے پس پردہ (بیک چینل) رابطوں کو ایک بار پھر فعال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایک باخبر ذریعے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ رابطے جلد ہی قائم ہو جائیں گے اور ان سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔ یہ رابطے حکومت اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ عمران خان کی 7 رکنی کمیٹی کے ذریعے ہونے والی مذاکرات سے مختلف ہیں جو عوامی سطح پر زیر بحث ہیں۔یہ بیک چینل رابطے وہی ہیں جو گزشتہ ماہ غیر رسمی بات چیت کے دوران شروع ہوئے تھے، جب پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ کو ڈی چوک تک پہنچنے سے روکنے کے لیے بات چیت کی جا رہی تھی۔عمران خان کو اس بات کا علم تھا کہ حکومت کی کون سی شخصیات ان کے جماعت کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہی ہیں، تاہم میڈیا کے سوالات کے باوجود ان شخصیات کے نام بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر احتجاجی مارچ ختم کرنے کے لیے عمران خان نے اپنی رہائی کی پیشگی شرط رکھی تھی، لیکن حکومتی ارکان نے اس پر اتفاق نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com