حکومت کا جنوری 2025 کے لیے اسپاٹ ایل این جی کارگو درآمد نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے جنوری 2025 کے لیے اسپاٹ ایل این جی کارگو درآمد نہ کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو بچایا جا سکے۔سوئی ناردرن کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو 17 دسمبر 2024 کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر 2024 کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر صنعت و پیداوار، پیٹرولیم ڈویژن کے حکام، اور سوئی ناردرن کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت نے جنوری 2025 کے لیے اسپاٹ ایل این جی کارگو درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔جنوری 14 سے 24 تک 10 دنوں کے دوران 240،350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اس پلان کے تحت نائٹروجن کھاد بنانے والے پلانٹ "ایگری ٹیک” کو پورے مہینے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔