پاکستان

گوگل میپ کی مدد سے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

اسپین میں ایک انوکھے واقعے میں پولیس نے ایک سال سے لاپتا شخص کے قاتلوں کو گوگل میپ کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسپین کی پولیس نے 2023 میں گمشدہ شخص کا معمہ حل کیا جس کے رشتہ دار نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، مگر ابتدائی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی تھی۔پولیس کو بعد ازاں اس شخص کے رشتہ دار سے مشکوک پیغامات ملنے لگے، جن میں گمشدہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے نیا جیون ساتھی مل گیا ہے اور وہ نئی جگہ منتقل ہو رہا ہے۔ ان پیغامات کی بنیاد پر پولیس نے از سر نو تحقیقات شروع کی اور گوگل میپ پر ایک تصویر کی مدد سے سرخ گاڑی کی ڈگی میں کسی بڑی چیز کو دکھایا، جو بعد میں گمشدہ شخص کی باقیات ثابت ہوئی۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس نے ایک خاتون اور اس کے نئے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ خاتون گمشدہ شخص کی سابق گرل فرینڈ تھی، جبکہ اس کا ساتھی نیا بوائے فرینڈ تھا۔ پولیس نے گمشدہ شخص کی باقیات اس ہی گاؤں کے قبرستان سے برآمد کیں، جنہیں فرانزک لیب بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com