پاکستان

کیا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے جا رہا ہے؟

ملک میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کے حوالے سے مختلف اوقات میں بحث چھڑ چکی ہے، اور حکومتی ایوانوں میں بھی اس پر کئی بار گفتگو ہو چکی ہے۔ ماضی میں حکام اور سیاستدانوں کی جانب سے کرپشن اور دیگر وجوہات کی بناء پر 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم چند ماہ قبل اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی تھی کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی محسن عزیز نے تجویز دی کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں، کیونکہ جہاں زیادہ ایجنٹس ملوث ہوں گے، وہاں جھوٹ بولنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات قابل عمل ہونے چاہئیں اور ان سے حقیقی نتائج برآمد ہوں۔یاد رہے کہ اگست میں بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور پچھلی تجاویز بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com