پاکستان

ٹوبہ سنگھ میں چور کا انوکھا اقدام: چوری کا سونا معافی نامے کے ساتھ واپس کر دیا

پنجاب کے ضلع ٹوبہ سنگھ میں چوری کی ایک حیرت انگیز واردات پیش آئی، جہاں چور نے اگلی رات چوری کیے گئے سونے کو واپس کرکے ساتھ میں ایک معافی نامہ بھی چھوڑ دیا۔ یہ واقعہ 16 اور 17 دسمبر کی درمیانی شب تھانہ چٹیانہ کی حدود میں پیش آیا، جب نامعلوم چور نے ایک اوورسیز پاکستانی کے گھر میں چوری کی۔چور نے گھر میں کمروں کے تالے توڑ کر 45 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، سونا اور سعودی ریال چوری کیے۔ چور کی جانب سے چھوڑی گئی معافی نامے میں لکھا تھا کہ وہ کسی اور گھر میں چوری کرنے جا رہے تھے، لیکن غلطی سے اس گھر میں چوری ہو گئی۔عبدالطیف نامی مدعی نے بتایا کہ ان کی بیٹی سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی تھی، اور چور اسی دوران ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ چور نے 14 تولہ سونا، 7 ہزار سعودی ریال، اور 35 ہزار پاکستانی کرنسی چوری کی۔ تاہم، اگلی رات پولیس کی تفتیش کے دوران گھر کے صحن میں ایک پوٹلی اور ایک معافی کا پرچی ملی، جس میں 12 تولہ سونا واپس کیا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور کرائم سین کا معائنہ کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ناصر عظیم نے امید ظاہر کی ہے کہ چور جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے اور باقی چوری شدہ سامان بھی واپس مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com