پاکستان

ایف آئی اے کا جعلی ویزوں کی فیکٹری پر چھاپہ دو ملزمان گرفتار

تھلوچی نیوز :وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شادمان کالونی گجرات میں ایک "جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری” پر چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے گوجرانوالہ زون کے کمپوزٹ سرکل نے خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان ضیا الرحمان اور اعجاز احمد نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایجنٹوں کی مدد سے شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کیے اور جعلی پاسپورٹس، ویزا سٹیکرز، اور دیگر سفری دستاویزات تیار کر کے فروخت کیں۔بیان کے مطابق، ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں، اور چھاپے کے دوران 20 پاکستانی اور 31 غیرملکی پاسپورٹس، ساتھ ہی جعلی ویزا سٹیکرز کی بڑی تعداد برآمد کی گئی۔ ان میں یورپ، چین، برطانیہ، امریکہ، برازیل، ترکی، انڈونیشیا، سربیا، یونان، سویڈن، مالٹا، سپین، پرتگال اور یو اے ای کے جعلی ویزے شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com