پاکستان
نیا سال 2025 پاکستان میں کیا تبدیلیاں لائے گا؟ ماہرین نجوم نے بتا دیا
سال 2025 میں پاکستان میں کچھ تبدیلی آئے یا 2024 کی طرح افراتفری کا سال رہے گا۔ اس حوالے سے ماہر علم نجوم نے پیشگوئی کر دی ہے۔ستارہ شناسی اور علم نجوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں پاکستان کے عزت وقار میں اضافہ ہوگا۔ماہر علم نجوم کہتے ہیں نئے سال میں شہباز شریف کچھ مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں جب کہ بلاول بھٹو کا ستارہ عروج پر پر ہے اور انہیں 2025 میں بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔ماہرین نجوم کا عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے کہنا تھا کہ نئے سال میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی نے لچک نہ دکھائی تو اس کے لیے لمبی گمنامی ہو سکتی ہے۔