پاکستان

الخدمت کا دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا معائنہ

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آ رفن کئیر پروگرام کے دو روزہ سکریننگ کیمپ کا انعقاد تین سو دس یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کے ٹیسٹ ، الٹراساؤنڈ ، عینکیں اور تجویز کردہ ادویات دی گئیں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام الخدمت ہسپتال لیہ میں دو روزہ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تین سو دس رجسٹرڈ یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کے علاج معالجے کے حوالے سے مختلف امراض کا شکار بچوں اور ان کی ماؤں کے مختلف ٹیسٹ ، الٹراساؤنڈ ، ڈاکٹرز صاحبان کی تجویز کردہ ادویات کے علاؤہ نظر کی کمزوری کے شکار بچوں اور ماؤں کو عینکیں دی گئیں سکریننگ کیمپ میں ڈاکٹر محمد علی کھر جنرل فزیش ، ڈاکٹر ثناء ، گائنی ، ڈاکٹر کامران ، آ ئ سپیشلسث، ڈاکٹر اریج اسلم ڈینٹل سرجن اور ڈاکٹر میاں الطاف ڈینٹل سرجن نے خدمات سر انجام دیں یتیم بچوں اور ماؤں کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com