پاکستان

نئی پابندی ! سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع

وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا گیا، جس میں غیر ضروری اسامیوں اور نئی اسامیوں پر پابندی کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا گیا، تمام غیر ضروری اسامیاں ختم اور نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی لگادی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے وزارتوں، ڈویژنز ، محکموں کو ہدایات جاری کردیں اور اسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک طلب کرلیں۔
دستاویز میں کہا گیا کہ کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمےمیں نئی اسامیوں کی اجازت نہیں ، نئی اسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہے۔
وزارت خزانہ نے منظور شدہ اور خالی اسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں، 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ اسامیوں کا ڈیٹا دیا جائے۔وزارت خزانہ کی جانب سے دستاویز میں 3 سال سے زائد عرصے سے خالی اسامیوں کی نشاندہی اور ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں، ہماری کوشش ہے حکومتی اخراجات کو کم کریں اور معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لیکر جائیں، ٹیکس نظام میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات دسمبر سے جاری ہیں، معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کو کردار نبھانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کے 80 ذیلی اداروں کی تعداد کم کرکے 40 کردی گئی، یعنی ان نصف ادارے ختم کر دیے، ان میں سے کچھ اداروں کو ضم کیا گیا ہے، 2 وزارتوں کو بھی ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com