دنیا

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل کا مسودہ منظور کرلیا

حکام کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور درجنوں یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کا مسودہ قبول کر لیا ہے۔ ثالثی کرنے والے ممالک امریکہ اور قطر نے منگل کو کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ ابھی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہیں جس کے تحت 15 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہو سکے گی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے مجوزہ معاہدے کی ایک کاپی حاصل کی، اور ایک مصری اہلکار اور حماس کے ایک اہلکار نے اس کی صداقت کی تصدیق کی ہے۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ پیش رفت ہوئی ہے لیکن تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ تین مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کو اسرائیلی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔اسرائیل حماس جنگ کا آغاز سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا ، جس میں 1200 لوگ مارے گئے تھے ۔ اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق اب تک 46 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com