پاکستان

پنجاب سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی پر بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کی ایم ڈی علی ارشد رانا سے ملاقات

لاہور (نامہ نگار) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کے چیئرپرسن بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہیں ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی علی ارشد رانا نے ادارے کی ترقی کے لیے پیش کردہ 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالی، جس میں درپیش مسائل اور مختلف شعبہ جات میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور جعلی بیجوں کی روک تھام کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ کسانوں کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے دالوں کی پیداوار میں اضافے اور گوجرانوالہ میں سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے جدید تقاضوں کا اپنانا ضروری ہے۔ایم ڈی علی ارشد رانا نے مزید بتایا کہ قلیل مدت میں کئی نئے اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں نئے شعبوں کا قیام بھی شامل ہے، اور ان اقدامات کے مثبت اثرات جلد نظر آئیں گے۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ روایتی طریقوں کو چھوڑ کر سرٹیفائیڈ بیج استعمال کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ملاقات کے اختتام پر بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اقدامات پر انہیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com