لیہ کی خبریں

لیہ میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری: ڈپٹی کمشنر کا مختلف مقامات کا دورہ

لیہ (نمائندہ تھلوچی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیہ، امیر عابد، نے صفائی مہم کے جائزے کے لیے دھوبی گھاٹ پارک، قبرستان شیخ جلال الدین، لیہ مائنر پل، اور فیملی پارک کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی کی صورتحال اور عملہ صفائی کی موجودگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ صفائی مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو صاف اور بہترین ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پارکوں کی صفائی کو خاص اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنائی جائے اور کچرے کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیہ مائنر کے اطراف صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ واکنگ ٹریک استعمال کرنے والے شہری ورزش کے ساتھ صحت مند ماحول سے مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیہ، عمار الطاف گورمانی، بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com