پاکستان

اشفاق احمد چوہدری نے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

ڈیرہ غازی خان:اشفاق احمد چوہدری نے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ڈویژن بھر میں عوامی مسائل کے حل،میونسپل سروسز کی بہتری اور گڈ گورننس کےلئے ٹیم ورک کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔تعارفی اجلاس میں افسران کو عوامی مسائل کے بروقت حل،میونسپل سروسز کی بہتری اور گڈ گورننس کو ترجیح دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بطور لیڈر ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں گا۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹوز کی کامیابی کےلئے ٹیم ورک ضروری ہے ہر فرد اپنے حصہ کا کام بروقت مکمل کرے۔ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم جاری رکھی جائے گی۔غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں،پٹرول۔پمپس اور آئل یونٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔زیر التوا کیسز پر کام کرتے ہوئے ہاؤسنگ کالونیوں،پٹرول پمپس کی منظوری دی جائے گی تاکہ لوگوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کےلئے ہدایات جاری کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com