پاکستان

یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں چار پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق

یونان کے جنوب میں کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں جان سے جانے والے چار پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ یونانی حکام کی فراہم کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، ہفتے کے روز یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں پیش آنے والے کشتی کے الٹنے کے واقعات میں مرنے والوں میں چار پاکستانی شہری شامل ہیں۔””ایتھنز میں ہمارا مشن یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ بچ جانے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور لاشوں کو وطن واپس لایا جا سکے۔”قبل ازیں، دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ "ایتھنز میں پاکستان کا سفارت خانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کے کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطے میں ہے جو براہ راست تلاش اور بچاؤ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار بچائے جانے والے پاکستانیوں سے ملنے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے کریٹ پہنچ گئے ہیں۔”یاد رہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، جس میں پانچ افراد کی موت اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں، جبکہ یونانی بحریہ نے 39 افراد کو بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com