لیہ کی خبریں

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا فائر سیفٹی اور خشک سالی سے نمٹنےکیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کا حکم

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تمام متعلقہ اداروں کو آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے مشترکہ پلان ترتیب دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات، ڈاکٹرز اور سٹاف کی ٹریننگ، اور انخلاء کے متبادل راستوں کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ برائے فائر سیفٹی اور خشک سالی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان و ثناء اللہ ہنجرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد، ڈی ایف او ڈاکٹر فضل الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے خاص طور پر تحصیل چوبارہ میں ریسکیو سٹیشن پر فائر بریگیڈ کی گاڑی رکھی جانے کی ہدایت کی، تاکہ خشک سالی کے دوران ممکنہ آگ لگنے کے واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگلات اور فصلوں کی باقیات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فوری ریسپانس کی حکمت عملی تیار کی جائے۔اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریسکیو 1122 کو آگ کی ایمرجنسی پر قابو پانے کے لیے عوامی شعور و آگاہی کے سیمینارز کے انعقاد کی ہدایت دی تاکہ آگ کے نقصانات سے بچا جا سکے۔ اجلاس میں محکمہ ریسکیو، جنگلات اور زراعت کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com