فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، شیخ رشید
اسلام آباد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں، فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
مذاکرات سےالیکشن کاراستہ نہیں نکلتاتوصوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیںPDMعوام میں جانےکی پوزیشن میں نہیں فضل الرحمان الیکشن میں سب سےبڑی رکاوٹ ہےحکومت کی پالیسی ہےنہ کھیلیں گےنہ کھیلنےدیں گےساری پارٹیاں عمران خان کاراستہ روکنےکےلیےاکھٹی ہیں معیشت ہی قومی سلامتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 8, 2022
اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں، معیشت ہی قومی سلامتی ہے، حکومت کی پالیسی ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔