خبریں
سیاستدان سیاسی تقسیم کم کرنے کیلئے جمہوری راستہ اختیار کریں: صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی تقسیم کم کرنے کے لیے جمہوری راستہ اختیار کریں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں قومی سکیورٹی کے حصول سے متعلق سیشن سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پُر عزم ہے۔صدر عارف علوی نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی تقسیم کم کرنے کے لیے جمہوری راستہ اختیارکریں۔واضح رہے اس سے قبل صدر عارف علوی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو فوج کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔