ٹک ٹاکر خضر عمر پر بچی کے اغوا کا مقدمہ درج
لیہ(نیوز ڈسک)تھانہ کوٹ سلطان میں غلام شبیر ولد غلام رسول سکنہ ڈاکخانہ جمن شاہ نے تھا نہ کوٹ سلطان میں درخواست گزاری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خضر عمر ، محمد رمضان ، محمد عمر ،محمد عثمان سکنہ میونسپل کمیٹی لیہ اور 4 سے 5 کس نامعلوم 13 اور 14 ستمبر کی درمیانی شب ہم اپنی گھر کی حویلی میں سوئے ہوئے تھے اسی دوران الزام علہیان باہم صلاح مشورہ ہوکر مسلہ بااسلحہ راڈ ڈنڈے سوٹے لیکر ہمارے گھر کی دیواریں پھلانگ کر حویلی میں گھس گئے اور میری بیٹی رابعیہ بی بی اور نواسی ام حریم زہرا کو زبر دستی اسلحہ کے زور پر گھستے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے لگے ۔رابعیہ بی بی کے شور پر سائل اور دیگر اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی سائل نے دیکھا الزام علہیان رابعیہ بی بی اور نواسی حریم زہرا کو زبر دستی اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ سائل نے منع کیا اور رابعیہ بی بی نے مزاحمت کی تو الزام علیہ نمبر 1جو مسلح راڈ تھا نے راڈ کا وار کیا جو رابعیہ بی بی کے بائیں بازو پر لگا جس وجہ سے وہ مضروب ہوگئی جس پر تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔