خبریں
منی لانڈرنگ کیس:سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔