خبریں
سلیمان شہباز آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ سعودی عرب اسلام آباد پہنچیں گے۔
سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائیکورٹ میں سرنڈر کریں۔