پاکستان
فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنلسٹ کون ؟ فیصلہ آج ہوگا
دوحہ:قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان میں کھیلا جائے گا۔
فرانس ٹائٹل کے دفاع کے لئے فائنل کی جانب قدم بڑھائے گا یا مراکش کی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگی ۔
فٹبال ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں البیت اسٹیڈیم میں رات 12 بجے ایکشن میں نظرآؕئیں گی۔
دفاعی چیمپئن فرانس نے کوارٹرفائنل میں انگلینڈ کو شکست دی جبکہ مراکش نے کوارٹرفائنل میں پرتگال کو شکست دی۔
فرانس کا ماپے، گرزمین اور جیرو پر جبکہ مراکش کا حکیمی، نصیری اور گول کیپر یاسین بونو پر انحصار ہوگا۔