خبریں

ماحولیات پر سمینار کوئین میری کالج برائے خواتین لاہور

لاہور : گورنمنٹ کوئین میری کالج برائے خواتین لاہور میں ‏ماحولیات پر سمینارکا انعقاد ۔

ماحولیات پر مبنی اس سیمنار میں محترمہ تنزیلہ عمران خان چیر پرسن ماحولیات تبدیلی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور علاوہ دیگر میاں عبد اللہ پرویز غزالہ رفیق بطور مہمان شریک ۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے پر اتفاق۔ سیمینار میں تنزیلہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ہم روز مرہ کی چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لاکر نہ صرف ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ پیسے کے بچت بھی کرسکتے ہیں،زمین ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ اس موقع پر عبداللہ پرویز  نے کہا کہ کاشتکار فصلوں کے باقیات،کوڑاکرکٹ،چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ۔غذالہ رفیق نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے اس لئے ماحولیات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com