خبریں

عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو آج اپنے خطاب میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی دعوت قبول کرلی۔

چوہدری پرویز الہٰی عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے، جس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شام 7 بجے دوبارہ زمان پارک پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی کے ہمراہ لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت کی۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پرویز خٹک شریک ہیں۔

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شبلی فراز، علی امین گنڈاپور بھی شریک ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت کی۔

اجلاس میں آج کے جلسے کی تقریر اور سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com