خبریں
انڈس ہائی وے پر المناک ٹریفک حادثہ، 2 بسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق
راجن پور:انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو شاہ والی اور روجھان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بسں پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی جبکہ یہ خوفناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔