سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘ کے بیٹے کو اگلی فلم کیلئے ہیرو سائن کر لیا
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹے ابیر سنگھ کو اپنی اگلی فلم میں ہیرو لانچ کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے26 سالوں سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ بھی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے، ابیر سنگھ کو ان کے گاڈ فادر سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو لانچ کریں گے۔
سلمانخان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے جو کہ ممکنہ طور پر کوئی نئی ہیروئن ہوگی جس کو لانچ کیا جائے گا،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سلمان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا، زرین خان اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں تاہم اب وہ اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو لانچ کریں گے یہ جان کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔