پاکستان

عدالت نے اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا

لبنان: عدالت نے لبنان کی اسٹار اداکارہ اسٹیفنی سلیباکی جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں شاملِ تفتیش اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں سلیبا کو رِہا کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com