خبریں
میثاق جمہوریت کو زندہ رکھنا بی بی شہید کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت کو زندہ رکھنا ہی بی بی شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔
سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر وزیر دفاع نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید کی شہادت ہماری تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت دہشتگردی کی جنگ میں عظیم قربانی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بی بی شہید اور نواز شریف کا میثاق جمہوریت سیاستدانوں کی دور اندیشی کی شہادت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت ایسی دستاویز ہے جو آج بھی مشعل راہ ہے۔