خبریں

نیا سال 2023 امریکا میں بھی جشن کا آغاز ہوگیا

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے

امریکا میں بھی نئے سال 2023ء کے جشن کا آغاز ہو گیا، جشن منانے کے لیے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد بال ڈراپ ایونٹ دیکھنے کے لیے ٹائمز اسکوائر پر پہنچے۔

سڈنی ہاربر سے ٹائمز اسکوائر نیویارک تک شاندار جشن سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

گزشتہ شام نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والے جشن کا سلسلہ اختتام کو پہنچنے لگا۔

برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ

دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا گیا اور تائیوان میں 12 بجتے دارالحکومت ہی تائی پے کا بلند ترین ٹاور روشنیوں سے منور ہو گیا۔

پاکستان میں بھی گزشتہ شب 12 بجے سالِ نو کا آغاز ہوا، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

بولو نیوز

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com