خبریں

بلوچستان: کوہلو میں دھماکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دھماکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا۔

علاقے کی کلئیرنس کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن دشمنوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن اور خوشحالی سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com