خبریں

جڑانوالہ سانحے میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کرلی، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 160 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سیکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔
واضح رہے کہ جڑانوالہ سانحے میں 19 گرجا گھروں کو جلایا گیا جبکہ 86 مکانات توڑ پھوڑ کے بعد جلائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com