چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کا مل پر چھاپہ 24 ہزار 800 میٹرک ٹن چینی برآمد
ضلعی انتظامیہ نےہنزہ ٹو شوگر ملز جھنگ میں ذخیرہ کی گئی چوبیس ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن چینی برآمد کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اٹھارہ ہزاری میں واقع ہنزہ ٹو شوگرملز کے سٹاک کی پڑتال کے دوران فروخت شدہ چینی کابڑا ذخیرہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا، کین کمشنر کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔معروف بین الاقوامی برینڈ نےہنزہ ٹوشوگرملزسے2ہزار180میٹرک ٹن چینی خریدکرذخیرہ کی تھی، دوسرے برینڈ نے2ہزار124میٹرک ٹن اورپاکولانے5سو میٹرک ٹن چینی خریدکرذخیرہ کررکھی تھی، ایم اےٹریڈرزنے960 اورغالب انٹرپرائززنے1ہزار 680میٹرک ٹن چینی ذخیرہ کررکھی تھی، بروکرعدیل نے16ہزار954میٹرک ٹن چینی ذخیرہ کررکھی تھی۔کمپنیوں اوربروکرزکےخلاف پرائس کنٹرول منافع خوری اورذخیرہ اندوزی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔