پنجاب بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا
سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کے احکامات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان کی ہدایت پر ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی جانب سے بھی ضلع بھر میں ابتدائی طبی امداد کا عالمی ہفتہ منایا گیا،
فرسٹ ایڈ ویک کے حوالے سے ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ملک ظفر علی اعوان کی نگرانی میں ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور اہم مقامات پر شہریوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جس میں دل اور سانس بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل، سانس کی نالی میں رکاوٹ، چوٹ لگنے کی صورت میں خون کے بہاؤ کو روکنے اور دوران ایمرجنسی بحفاظت مریض کی منتقلی کی بھی عملی تربیت فراہم کی گئی۔